وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں شوکت خانم ہسپتال فنڈریزنگ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت بچانے کیلئے جو لوگ اکٹھے ہو ئے ہیں ان لوگوں کی وجہ سے ہمارا ملک آگے نہیںبڑھا،ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن پاکستانی قوم میں قربانی کا جذبہ ہے ،دنیا میں شوکت خانم ہسپتال جیسی علاج گاہ کی مثال نہیں ملتی،شوکت خانم ہسپتال بنا کر عالمی کپ جیتنے …

اسلام آباد ۔ 19مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت بچانے کیلئے جو لوگ اکٹھے ہو ئے ہیں ان لوگوں کی وجہ سے ہمارا ملک آگے نہیںبڑھا،ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن پاکستانی قوم میں قربانی کا جذبہ ہے ،دنیا میں شوکت خانم ہسپتال جیسی علاج گاہ کی مثال نہیں ملتی،شوکت خانم ہسپتال بنا کر عالمی کپ جیتنے سے بھی زیادہ خوشی ہوئی، دوسروں کی مدد کرنے سے ہی حقیقی خوشی ملتی ہے،ملک 70 سال سے معاشی بحران کا شکار تھا لیکن ہم ثابت کریں گے کہ سارے خطے میں پاکستان اوپر جائے گا۔ وہ اتوار کو اسلام آباد میں شوکت خانم ہسپتال فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیراعظم نے فنڈ ریزنگ تقریب کے شرکا ء کا خیر مقدم کیا ، ڈاکٹرفیصل اورڈاکٹرعاصم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔ ان دونوں کی وجہ سے شوکت خانم ہسپتال لاہورکو انٹرنیشنل سرٹیفکیشن مل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں75فیصد کینسر کے مریضوں کامفت علاج اور غریبوں کا عالمی معیار کے مطابق علاج ہوتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگلے ماہ شوکت خانم ہسپتال پشاور کو بھی انٹرنیشنل سرٹیفکیشن ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن پاکستانی قوم میں قربانی کا جذبہ ہے اور وہ دل کھول کرفلاحی کاموں میں حصہ لیتی ہے۔انہوں نے ایک ڈاکٹر اشفاق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عظیم چینی رہنما ماو¿زے تنگ سے ملاقات کی جس میں عظیم چینی رہنما ماو¿زے تنگ نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر اور جذبے والی قوم ہے،عظیم چینی رہنما ماو¿زے تنگ نے ڈاکٹر اشفاق سے کہا کہ پاکستانی لوگوں کے اندر جذبہ ،قربانی اور اللہ کو خوش کرنے کا جذبہ ہے، یہ ایک عظیم قوم ہیں،عظیم چینی رہنما ماو¿زے تنگ نے بھی پاکستان کو ایک عظیم مملکت قرار دیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال پاکستان کی عظیم قوم نے بنایا اوروہ ہی اس کو چلا رہی ہے،دنیا میں شوکت خانم ہسپتال جیسی علاج گاہ کی مثال نہیں ملتی،پاکستانی قوم شوکت خانم ہسپتال کیلئے ہرسال پہلے سے زیادہ عطیات دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک کروڑ روپے تھے اور70کروڑ کا پراجیکٹ شروع کیا ، ایک دن بھی پیسے کی کمی کی وجہ سے پراجیکٹ کو نہیں روکا،شوکت خانم ہسپتال لاہور کو 3سالوں میں بنایا۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کا سماج رحم اور انصاف کی وجہ سے اشرف المخلوقات کا معاشرہ کہلاتا ہے جبکہ جانوروں کے معاشرے میں اس طرح نہیں ہوتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال بنا کر عالمی کپ جیتنے سے بھی زیادہ خوشی ہوئی۔دوسروں کی مدد کرنے سے ہی حقیقی خوشی ملتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ جب شوکت خانم ہسپتال جاتے ہیں تو وہاں پر غریبوں کا علاج دیکھ کر دل کو سکون اور خوشی ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ایک عظیم قربانی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بورڈ میں 20 ممبران تھے جن میں سے 19 ڈاکٹروں نے کہا کہ تھا کہ کینسر ہسپتال نہیں بن سکتا جبکہ ایک نے کہا تھا کہ ہسپتال تو بن سکتا ہے لیکن یہاں پر مفت علاج ممکن نہیں ہوگا،لیکن اللہ کے کرم سے شوکت خانم ہسپتال بنایا جس میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے ۔پشاور میں بھی شوکت خانم ہسپتال بنا دیا گیا ہے جس میں اکتوبر میں سرجری کا عمل شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال کیلئے حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لے رہے، صرف عوام سے ہسپتال کیلئے چندہ اکٹھا کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی شوکت خانم ہسپتال لاہور سے دوگنا بڑا ہسپتال بنے گا۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال آپ لوگوں کے تعاون سے چل رہا ہے جس میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانے کیلئے جو لوگ آج اکٹھے ہوئے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے ہمارا ملک آگے نہیں بڑھ سکا۔ انشاءاللہ یہ ملک بہت جلد ترقی کے راستے پر گامزن ہوجائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس ملک میں تیسری پارٹی کا اقتدار میں آنا مشکل تھا لیکن ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ہے۔ملک 70 سال سے معاشی بحران کا شکار تھا لیکن ہم ثابت کریں گے کہ سارے خطے میں پاکستان اوپر جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply