اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شام سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا اور ان کے چچا شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کی وفات پر دلی تعزیت کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے لئے سعودی عرب کی …
وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شام سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا اور ان کے چچا شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کی وفات پر دلی تعزیت کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے لئے سعودی عرب کی مضبوط سیاسی اور اقتصادی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پاک سعودی قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر محیط مضبوط شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بھرپور مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جاتے ہوئے یا واپسی کے دوران سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔









