اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کے لئے مزید اچھی خبریں موصول ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پیرکو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے جولائی 2020ء میں بھجوائی جانے والے ترسیلات زر 2768 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے …
وزیراعظم عمران خان کا سمندرپار پاکستانیوں کی طرف سے جولائی 2020ء میں ریکارڈ ترسیلات زر پر مسرت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کے لئے مزید اچھی خبریں موصول ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پیرکو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے جولائی 2020ء میں بھجوائی جانے والے ترسیلات زر 2768 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو ملکی تاریخ میں ایک ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔ یہ ترسیلات زر جون 2020ء کی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019ء کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں۔








