وزیراعظم عمران خان کا قرضوں میں ریلیف سے متعلق عالمی اقدام کیلئے اپیل کے تناظر میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کی قابلیت کا انحصار قرضوں میں فوری ریلیف پر ہو گا، وزیراعظم

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قرضوں میں ریلیف سے متعلق عالمی اقدام کیلئے اپیل کے تناظر میں منگل کو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ 19) سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے عالمی سطح پر صحت اور معیشت کا بحران سامنے آیا ہے اور ترقی پذیر ممالک …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قرضوں میں ریلیف سے متعلق عالمی اقدام کیلئے اپیل کے تناظر میں منگل کو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ 19) سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے عالمی سطح پر صحت اور معیشت کا بحران سامنے آیا ہے اور ترقی پذیر ممالک مالی استعداد میں کمی اور قرضوں کی واپسی کے حوالے سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے عوام کو کورونا وائرس (کووڈ 19) سے موت یا بھوک کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کی قابلیت کا انحصار قرضوں میں فوری ریلیف پر ہو گا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ جرمنی جیسے ممالک اس معاملے پر آئندہ ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس اور موسم بہار کے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں اس معاملے پر قائدانہ کردار ادا کریں گے۔