اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا تصور رحمدلی کے جذبہ پر مبنی معاشرہ کی تشکیل ہے، دوسروں کیلئے پہلے خود مثال بنوں گا، وزیراعظم ہاﺅس استعمال نہیں کروں گا، محض دو کاریں اور دو ملازمین رکھوں گا، وزیراعظم ہاﺅس کی گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی، عوامی پیسے کی حفاظت کروں گا، پاکستان کو ایک عظیم اور ترقی …
وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا تصور رحمدلی کے جذبہ پر مبنی معاشرہ کی تشکیل ہے، دوسروں کیلئے پہلے خود مثال بنوں گا، وزیراعظم ہاﺅس استعمال نہیں کروں گا، محض دو کاریں اور دو ملازمین رکھوں گا، وزیراعظم ہاﺅس کی گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی، عوامی پیسے کی حفاظت کروں گا، پاکستان کو ایک عظیم اور ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے، ملک میں قانون و میرٹ کی بالادستی، معیشت، انصاف، تعلیم، صحت، ٹیکسیشن کے نظام کی بہتری، ہمہ جہت احتساب، کرپشن کے خاتمہ، انسانی وسائل کی ترقی، قرضوں کی بجائے قومی وسائل پر انحصار، سادہ طرز زندگی اختیار کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، کرپٹ عناصر میرے دشمن ہیں، ملک بچے گا یا کرپٹ لوگ بچیں گے، کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ شور مچائیں گے لیکن عوام میرے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کھڑے ہوں، غریب اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے








