لاہور۔30 نومبر(اے پی پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں حکومت کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا‘ ملکی مافیاز کو فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی،ملک مشکل وقت سے باہر نکل آیا ہے،مختصر عرصہ مےں پنجاب میں اصلاحات سب سے زیادہ ہوئی ہیں،تین ہفتے کی محنت کے بعد بہترین ٹیم پنجاب …
وزیر اعظم عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔30 نومبر(اے پی پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں حکومت کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا‘ ملکی مافیاز کو فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی،ملک مشکل وقت سے باہر نکل آیا ہے،مختصر عرصہ مےں پنجاب میں اصلاحات سب سے زیادہ ہوئی ہیں،تین ہفتے کی محنت کے بعد بہترین ٹیم پنجاب میں لیکر آئے ہیں جس سے پرانے اور نئے پنجاب میں آپ کو فرق نظر آئے گا،سموگ کی روک تھام کیلئے بیرون ممالک سے صاف تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یورو 4 پٹرول درآمد کرینگے، 2020ءکے آخر تک یورو5 پٹرول پر منتقل ہو جائیں گے،لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات لگا نے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔وہ ہفتہ کی شام ایوان وزیر اعلی لاہور میں اےک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات فردوس عاشق اعوان،وزیر اعلی پنجاب سردا ر¾عثمان بزدار، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کی زندگی پر برا اثر پڑ رہا ہے جس سے پھیپھڑوں اور دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پشاور ، لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،راولپنڈی میں سموگ کے باعث بہت سے مسائل ہیں، اس معاملے پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، بھارت میں دھان کی فصل جلانے کی وجہ سے لاہور میں سموگ بڑھتی ہے‘ لاہور میں 10 سال میں 70 فیصد درخت کم ہونے کی وجہ سے بھی نقصان ہوا ہے‘ اگر آج اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں اس کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے‘ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم 50سے 60فیصد تےل باہر سے منگواتے ہیں،بیرون ممالک سے صاف تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فضائی آلودگی سے نبٹنے کیلئے یورو 4 پٹرول درآمد کرینگے اور 2020ءکے آخر تک پٹرول یورو5 پر منتقل ہوجائینگے‘ انہوں نے کہا کہ جن آئل ریفائنریز نے تین سال میں کوالٹی بہتر نہ کی انہیں بند کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں بھی فضا کو آلودہ کرتا ہے اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے مسافر بسیں ہائبرڈ پر لیکرجائیں گے، بجلی پر بھی بس چلائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات لگائیں گے جس کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس شجر کاری کے لانگ ٹرم اثرات ہونگے‘ کسی نے پہلے اس ایشو کی جانب توجہ نہیں دی‘ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کی وجہ سے بھی فضائی آلودگی میںاضافہ ہوتا ہے ان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر چلانے کیلئے مراعات دی جائینگی‘ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل رہا ہے‘ روپے کی قدر میں اضافہ‘ سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت میں بہتری آرہی ہے‘ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا مالکان کو بروقت تنخواہ کی ادائیگی کرنی چاہئے‘ تنخواہ ادانہ کرنا ظلم ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ ہے جو ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے‘ ہمیں ملکی خسارہ ورثے میں ملاجس کی بہتری کیلئے اقدامات کئے‘ مخالفین جانتے ہیں حکومت کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا۔








