وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے یو اے ای کی ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ تعاون کو پاکستان کی طرف سے دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے رمضان المبارک کے …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے یو اے ای کی ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ تعاون کو پاکستان کی طرف سے دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران 700 پاکستانیوں کی رہائی پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کے مسئلہ پر بھی پاکستان کی حمایت کرنے پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے تمام شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔