وزیراعظم عمران خان کا مہمند میں کیپٹن ضرغام فرید کی شہادت کے واقعہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ضلع مہمند میں کیپٹن ضرغام فرید کی شہادت کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن کے ایسے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کامیابیوں کو …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ضلع مہمند میں کیپٹن ضرغام فرید کی شہادت کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن کے ایسے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کامیابیوں کو تقویت دیتے ہوئے اپنے وطن کو امن و خوشحالی کی صحیح منزل کی طرف لے کر جائیں گے۔