وزیراعظم عمران خان کا میانوالی ایکسپریس کے اجراءپر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ

میانوالی ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے میانوالی ایکسپریس کے اجراءپر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا ،میانوالی ایکسپریس سے میانوالی کے لوگوں کو ایک بہترین سفری سہولت میسر آئے گی ۔جمعہ کو میانوالی میں میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میانوالی ایکسپریس کا اجراءکیا …

میانوالی ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے میانوالی ایکسپریس کے اجراءپر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا ،میانوالی ایکسپریس سے میانوالی کے لوگوں کو ایک بہترین سفری سہولت میسر آئے گی ۔جمعہ کو میانوالی میں میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میانوالی ایکسپریس کا اجراءکیا ہے ،1990کے بعد میانوالی کے لوگوں کا براہ راست جانا ناممکن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ،ٹرین کا سفر عام آدمی کا سفر ہے ، پہلا سال بہت مشکل تھا ،پیسے کی کمی تھی ،حکومت ملی تو ملک مقروض تھا ،اب آسانیاں پیدا ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انگریز کے جانے کے بعد کسی نے ریلوے سسٹم پر توجہ نہیں دی ، ایم ایل ون چین کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے جس کی وجہ سے کراچی تا لاہور ،پشاور سفر آدھے سے کم ہوجائے گا ۔

Leave a Reply