وزیراعظم عمران خان کا ”نیویارک ٹائمز“ میں مضمون

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا نے کشمیر اور کشمیری عوام پر بھارتی یلغار کو روکنے کیلئے کچھ نہ کیا تو دو جوہری ریاستوں کے درمیان ممکنہ براہ راست فوجی محاذ آرائی سے پوری دنیا کے امن پر اثرات مرتب ہوں گے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا نے کشمیر اور کشمیری عوام پر بھارتی یلغار کو روکنے کیلئے کچھ نہ کیا تو دو جوہری ریاستوں کے درمیان ممکنہ براہ راست فوجی محاذ آرائی سے پوری دنیا کے امن پر اثرات مرتب ہوں گے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے ناجائز الحاق کا فیصلہ واپس لینے، کرفیو کے خاتمہ اور اپنی افواج کو بیرکوں میں واپس بھیجے جانے کے بعد ہی مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں، کشمیر کے حوالہ سے بین الاقوامی برادری تجارت اور کاروباری مفادات سے ماورا ہو کر سوچے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو امریکہ کے معروف اخبار ”نیویارک ٹائمز“ میں اپنے ایک مضمون میں کیا جس کا عنوان ”دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی: ہم سب خطرے میں ہیں“ تھا۔ وزیراعظم کا یہ مضمون کشمیری عوام سے یوم اظہار یکجہتی منانے کے موقع پر شائع ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے مضمون میں کہا کہ گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن میری اولین ترجیحات میں شامل تھا، مشکل اور کٹھن تاریخ کے باوجود پاکستان اور بھارت دونوں کو غربت، بے روزگاری اورماحولیاتی آلودگی بالخصوص گلشئیروں کے پگھلنے اور ہماری کروڑوں آبادی کیلئے پانی کی کمیابی جیسے یکساں چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تجارت اور مسئلہ کشمیر جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

مزید خبریں