وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں سے خطاب

واشنگٹن ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی وقار اور غیرت پر سمھجوتہ نہ کیا جائے، عزت نفس بڑی چیز ہے، مدینہ کی ریاست کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو زندگی میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں تحریک …

واشنگٹن ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی وقار اور غیرت پر سمھجوتہ نہ کیا جائے، عزت نفس بڑی چیز ہے، مدینہ کی ریاست کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو زندگی میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ رہتاتھا، میں اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں ان کو زندگی میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں میںعزت نفس اور خود اعتمادی ہونی چاہئے، خود اعتمادی سے انسان بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کرکٹ مقابلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے سے پہلے کسی کو اپنے سے طاقتور سمجھنا کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے، پاکستانیوں میں خود اعتمادی کا فقدان ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکمرانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری سے اردو میں بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وقار اور غیرت پر سمھجوتہ نہ کیا جائے، عزت نفس بڑی چیز ہے، مدینہ کی ریاست کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، سچ بڑی طاقت ہے، اللہ سچ بولنے والوں کو کامیابی عطا کرتا ہے، ایمانداری اور سچائی کی ہمیشہ دنیا میں عزت ہوتی ہے۔

Leave a Reply