وزیراعظم عمران خان کنونشن سنٹر میں ٹائیگر فورس سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے کے روز کنونشن سنٹر میں ٹائیگر فورس سے ملاقات کریں گے۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے کے روز وہ کنونشن سنٹر میں اپنی ٹائیگر فورس سے ملیں گے ۔وزیراعظم نے کہاکہ تب تک ہمارے رضاکار اپنے قرب و جوار میں باقاعدگی سے دال، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں معلوم …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے کے روز کنونشن سنٹر میں ٹائیگر فورس سے ملاقات کریں گے۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے کے روز وہ کنونشن سنٹر میں اپنی ٹائیگر فورس سے ملیں گے ۔وزیراعظم نے کہاکہ تب تک ہمارے رضاکار اپنے قرب و جوار میں باقاعدگی سے دال، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں معلوم کریں اور انہیں ٹائیگر فورس کے پورٹل پر ڈالیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہفتے کو منعقدہ نشست میں ہم ان پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید خبریں