وزیراعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام بھجوایا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام موصول ہوا ہے جس میں بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے قومی دن پر پاکستان کے عوام کے لئے اپنی نیک خواہشات …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام بھجوایا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام موصول ہوا ہے جس میں بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے قومی دن پر پاکستان کے عوام کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ دہشت گردی اور تشدد سے پاک فضاءمیں برصغیر کے عوام جمہوری، پر امن، ترقی پسند اور خوشحال خطے کے لئے مل کر کام کریں۔

Leave a Reply