وزیراعظم عمران خان کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے، جمہوریت کے فروغ، گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے، جمہوریت کے فروغ، گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی گئی، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، مشکل وقت ہے انشاءاللہ گزر جائے گا، یہ ملک انشاءاللہ تیزی سے اوپر اٹھے گا۔ وہ منگل کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین‘ معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی‘ سینیٹر فیصل جاوید‘ سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل موجود تھے۔ ا