اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزارت خزانہ کے ترجمان عمر حمید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کے اظہار سے قومی معیشت میں تیزی سے نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ فروری 2020ءمیں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر …
وزیراعظم عمران خان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کے اظہار سے قومی معیشت میں تیزی سے نمایاں بہتری آ رہی ہے، ترجمان وزارت خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزارت خزانہ کے ترجمان عمر حمید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کے اظہار سے قومی معیشت میں تیزی سے نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ فروری 2020ءمیں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر 1.8 ارب ڈالر رہی ہیں اور فروری 2019ءکے مقابلے میں فروری 2020ءکے دوران ترسیلات زر کی وصولیوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 2019-20ءکے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 5.4 فیصد کے اضافے سے 15.1 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔








