اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور گورننس کی بہتری کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو یہاں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یواین ڈی پی)کے ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے کام کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات …
وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے کام کرنے والے وفد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور گورننس کی بہتری کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو یہاں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یواین ڈی پی)کے ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے کام کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے ڈیجیٹل تبدیلیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کو اس شعبہ میں ان پانچ ترجیحات سے آگاہ کیا جس کی نشاندہی مختلف محکمہ جات اور کلیدی فریقین جن میں حکومت،نجی شعبہ اور ڈویلپمنٹ کمیونٹی سے بات چیت کے بعد ہوئی تھی۔ان ترجیحات میں نادرا کی ڈیجیٹل رجسٹریشن میں معاونت،پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کےلئے ڈیجیٹل آئی ڈی کی ترقی جس میں ادائیگیوں کا نظام شامل ہے اور سماجی تحفظ کی خدمات کو مربوط کرنے کے لئےاحساس کے ون ونڈو پورٹل متعارف کرانے میں تعاون،نیشنل پولیس بیورو کے ساتھ قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام اور پولیس کے عمومی تحقیقات کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے،ملک میں کاروبار میں آسانیوں کے لئے سرمایہ کاری بورڈ کے ساتھ مل کر پاکستان بزنس پورٹل کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ یواین ڈی پی ڈیجیٹل میچورٹی اسسمنٹ بھی کروارہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ملک کے لئے ڈیجیٹل ٹراسفارمنگ روڈمیپ بنانے میں شراکت داری کے لئے یواینڈی پی کی شراکت داری کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ گورننس میں بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف کےلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے خاص طور پر معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو مدد ملے گی اور حکومت کی سماجی تحفظ کی پالیسیوں اور سماجی بہبود سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔








