وزیراعظم عمران خان کی انجینئر ارشد داد خان کی قیادت میں کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تعمیراتی صنعت کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہےں،موجودہ حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ مرکوز کر رہی ہے،کاروباری سرگرمیوں میں انسانی مداخلت کو کم کرنے، بدعنوانی کی روک تھام اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل پراسیس شروع کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجینئر ارشد داد خان کی قیادت میں کنسٹرکشن …

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تعمیراتی صنعت کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہےں،موجودہ حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ مرکوز کر رہی ہے،کاروباری سرگرمیوں میں انسانی مداخلت کو کم کرنے، بدعنوانی کی روک تھام اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل پراسیس شروع کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجینئر ارشد داد خان کی قیادت میں کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے تعمیراتی شعبہ کو صنعت کی منظوری دینے کے حوالہ سے وزیراعظم کے وژن اور موجودہ حکومت کی جانب سے ملک میں کم لاگت گھروں کی موجودہ مانگ سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔ وفد نے کنسٹرکٹرز کو درپیش مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کیلئے متعدد تجاویز دیں، ان تجاویز میں کنسٹرکشن اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کی تشکیل، پروکیورمنٹ امبیوڈسمین کے دفتر کا قیام، مقامی تعمیراتی صنعت کی استعداد کار میں اضافہ، قوانین، آڈٹ کے طریقہ کار، معیارات کی کمی اور ٹیکسوں کا ازسرنو جائزہ شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ان تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تعمیراتی صنعت کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان اصولی طور پر کنسٹرکشن اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے قیام کی منظوری دےدی جو کنسٹرکٹرز کو درپیش مسائل کے حل کا اہم ذریعہ ہو گا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ وہ ٹھیکیداروں ، خریداروں اور کنسلٹنٹس سمیت تمام متعلقہ فریقوں کیلئے تعمیراتی ڈویلپمنٹ کی پالیسی وضع کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں انسانی مداخلت کو کم کرنے، بدعنوانی کی روک تھام اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل پراسس شروع کر رہی ہے۔