وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم (کل) بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم (کل) جمعہ کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی جبکہ وزیراعظم نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کےلئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم (کل) جمعہ کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی جبکہ وزیراعظم نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کےلئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی نوجوانوں بالخصوص طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لئے ان پروگراموں میں شرکت یقینی بنائیں۔ کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی، پاکستان بھر میں عوام اپنے مقام کار یا جہاں بھی موجود ہوں گے وہ نصف گھنٹہ کے لئے کھڑے ہو جائیں گے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ وزیراعظم اور چاروں وزراءاعلی اپنے اپنے ارکان پارلیمنٹس کے ہمراہ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ/ آفس کے سامنے جمع ہونے والوں کی قیادت کریں گے جبکہ ملک بھر میں عوام اپنے مقام کار، دفاتر کی عمارتوں، گھروں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز سے باہر آ کر قریبی سڑکوں اور گلیوںمیں جمع ہوں گے۔ جمعہ کی نمازوں کے بعد مظلوم کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بعد از نماز جمعہ دو بجے سے شام پانچ بجے تک ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کے شرکاءپاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم تھامے ہوئے ہوں گے۔

مزید خبریں