وزیراعظم عمران خان کی ایف پی سی سی آئی،کے سی سی آئی اورآٹوموٹو سیکٹر کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اب پرانے طریقے سے نہیں چلائی جا سکتی،کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے جس میں کاروباری برادری کی مدد چاہئے، کاروباری برادری شراکت دار بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے۔ انہوں نے یہ بات وفاق ایوان ہائے …

کراچی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اب پرانے طریقے سے نہیں چلائی جا سکتی،کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے جس میں کاروباری برادری کی مدد چاہئے، کاروباری برادری شراکت دار بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے۔ انہوں نے یہ بات وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان( ایف پی سی سی آئی)، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اورآٹوموٹو سیکٹر کے وفد س گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر بحری امور علی زیدی، وفاقی وزیر حماد اظہر، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر سیّد شبر زیدی، چیئرمین بورڈ اف انویسٹمنٹ سیّد زبیر حیدر گیلانی اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر موجود تھے۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد میں ایس ایم منیر، دارو خان اچکزئی، مرزا اختیار بیگ، غضنفر بلور، زبیر طفیل، طارق حلیم، خالد طواب اور سیّد مظہر علی ناصر شامل تھے۔ کے سی سی آئی وفد میں سراج قاسم تیلی، جنید اسماعیل مکدہ، خرم شہزاد، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی، انجم نثار، ہارون آگر، شمیم احمد فرپو اور علی جی جی شامل تھے۔ آٹوموٹو سیکٹر کے وفد میں ٹویوٹا انڈس موٹرز، پاک سوزوکی موٹرز، ہینو پاک موٹرز، اسوزو موٹرز، ماسٹر موٹرز، اٹلس ہنڈا موٹرز اور فاءموٹرز کے نمائندے شریک تھے۔ ملاقات میں وفود نے ٹیکس نظام میں اصلاحات، مہنگائی پر کنٹرول، سمگلنگ کی روک تھام، کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں فروغ، روزگار کے مواقع بڑھانے اور محصولات میں اضافہ کے حوالہ سے تجاویز پیش کیں۔

Leave a Reply