اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ ملکر کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنائیں گے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت جگہ فراہم کرے گی، منگی ڈیم کی تعمیر سے کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی جس سے علاقے میں پانی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی، ملک بھر میں کھیلوں کے میدانوں …
وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان کے مختلف اضلاع اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ ملکر کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنائیں گے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت جگہ فراہم کرے گی، منگی ڈیم کی تعمیر سے کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی جس سے علاقے میں پانی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی، ملک بھر میں کھیلوں کے میدانوں کے لئے جگہ کے انتخاب کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، ایک جامع بلدیاتی نظام سے بہت سے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوجائیں گے۔ وہ جمعہ کو بلوچستان کے مختلف اضلاع اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباءسے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے طلباءکے سوالات کے جواب بھی دیئے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان اتنا بڑا ہے جتنی اس کی سوچ ہے ،جو بھی خواب دیکھ سکتے ہیں وہ حاصل ہوسکتا ہے، میں نے بھی زندگی میں جوکامیابیاں حاصل کیں پہلے اس کا خواب دیکھا تھا ، اس میں سب سے اہم ہوتا ہے کہ آپ اپنے خواب پر کتنے عزم کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔








