وزیراعظم عمران خان کی خواتین ممبران قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بجٹ سیشن کے دوران خواتین اراکین کی مثبت اور بھر پور شرکت کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے اور اسمبلی کے فلور پر قوم کو درپیش مسائل خصوصاً خواتین اور کمزورطبقوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں خواتین پارلیمنٹیرینز مزید متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بجٹ سیشن کے دوران خواتین اراکین کی مثبت اور بھر پور شرکت کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے اور اسمبلی کے فلور پر قوم کو درپیش مسائل خصوصاً خواتین اور کمزورطبقوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں خواتین پارلیمنٹیرینز مزید متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کویہاں ممبران قومی اسمبلی رخسانہ نوید، شنیلہ روتھ، ڈاکٹر سیمی بخاری، روبینہ جمیل، فوزیہ بہرام، جویریہ ظفر آہیر، منورہ بی بی بلوچ، ثوبیہ کمال ، نصرت واحد، غزالہ سیفی ، اسماءقدیر ، صائمہ قدیر، نزہت پٹھان ، ظل ہما، شاہین ناز سیف اللہ اور سائرہ بانو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور خواتین کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

Leave a Reply