اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاری بورڈ کو معیشت کے مختلف شعبوں میں کاروبار سے متعلق قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور آسان بنانے کے لئے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت بدھ کو وزیراعظم آفس میں ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کرنے کے بارے میں …
وزیراعظم عمران خان کی ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کرنے کے بارے میں اجلاس کی صدارت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاری بورڈ کو معیشت کے مختلف شعبوں میں کاروبار سے متعلق قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور آسان بنانے کے لئے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت بدھ کو وزیراعظم آفس میں ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کرنے کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی، پنجاب کے صوبائی وزیر برائے صنعت میاں اسلم اقبال، کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک اور سینئر حکام نے شرکت کی۔








