اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کم آمدنی والے افراد اور تنخواہ دار طبقے کو آسان شرائط پر گھر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر برائے ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیر اقتصادی امور …
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کم آمدنی والے افراد اور تنخواہ دار طبقے کو آسان شرائط پر گھر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر برائے ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، اٹارنی جنرل انور منصور خان، گورنر سٹیٹ بنک باقر رضا، سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر و دیگر افسران شریک تھے۔









