وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور سربراہ ملاقات کے نتائج کے جائزہ کیلئے اجلاس

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک۔امریکہ مضبوط تعلقات نہ صرف پاکستان اور امریکہ کی خواہش ہے بلکہ اس سے علاقائی امن و استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے یہ بات اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور سربراہ ملاقات کے نتائج کے جائزہ کیلئے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک۔امریکہ مضبوط تعلقات نہ صرف پاکستان اور امریکہ کی خواہش ہے بلکہ اس سے علاقائی امن و استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے یہ بات اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور سربراہ ملاقات کے نتائج کے جائزہ کیلئے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور سیّد علی زیدی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، عمومی سفیر علی جہانگیر صدیقی اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کامیاب دورہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطہ میں امن اور پاک۔امریکہ تعلقات کے حوالہ سے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے وژن کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ قائل ہیں کہ پاک۔امریکہ مضبوط تعلقات نہ صرف پاکستان اور امریکہ کی خواہش ہے بلکہ اس سے علاقائی امن و استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔ اجلاس کے دوران امریکی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ استوار رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کا دورہ کرنے سمیت دورہ کے فیصلوں کو عملدرآمدی مرحلہ تک آگے بڑھانے کیلئے اقدامات پر بھی غور ہوا۔