وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت شیڈول پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب آدمی کو روٹی کی دستیابی یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذ مہ داری ہے ، اس ضمن میں ریاست کی جانب سے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی، ”احساس“ پروگرام کے تحت مستحقین کو راشن کی فراہمی کی تجویز بھی زیر غور ہے، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب آدمی کو روٹی کی دستیابی یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذ مہ داری ہے ، اس ضمن میں ریاست کی جانب سے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی، ”احساس“ پروگرام کے تحت مستحقین کو راشن کی فراہمی کی تجویز بھی زیر غور ہے، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت شیڈول پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات پر وزیراعظم آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، چیف کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کے دوران اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے تعین اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے حوالہ سے قانونی فریم ورک پر شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی۔ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ پر قابو پانے کے حوالہ سے قائم شدہ ٹاسک فورس میں تاجروں اور مینو فیکچرز کے نمائندگان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سات ضروری اشیاءخورد ونوش جن میں آٹا، گھی، ٹماٹر اور دالیں وغیرہ شامل ہیں، کی قیمتوں کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ پر قابو پانے کےلئے ایک ویب پورٹل کا اجراءبھی کیا گیا ہے جس کے تحت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے تعین میں پیدا واری لاگت اور موسمیاتی اثرات کے جائزہ کے حوالہ سے اصولی ضابطہ کار بھی وضع کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں