وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حج آپریشنز 2019ء کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے حج کے حوالے سے حکومتی پالیسی، حج کے انتظامات اور حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تجاویز کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان تجاویز کو ایک ماہ میںکابینہ کے سامنے پیش کیا جائے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت پاکستان کے تمام حجاج کرام کو فراہم کرنے …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے حج کے حوالے سے حکومتی پالیسی، حج کے انتظامات اور حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تجاویز کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان تجاویز کو ایک ماہ میںکابینہ کے سامنے پیش کیا جائے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت پاکستان کے تمام حجاج کرام کو فراہم کرنے کے لئے سعودی حکومت سے گزارش کریں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو حج آپریشنز 2019ءکے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری، مشیر برائے وزیرِ اعظم محمد شہزاد ارباب، سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور، سیکرٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ وزیرِ اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، جن کو وزیرِ اعظم کی طرف سے حج کے انتظامات کی نگرانی کے لئے خصوصی طور پر مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے وزیرِ اعظم کو حج سے پہلے، حج کے دوران اور فریضہ حج کے بعدحجاج کرام کے لئے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سرکاری کوٹے پر حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کے لئے حج سے پہلے اور حج کے بعد کیے جانے والے تمام انتظامات کی ذمہ داری حکومت پاکستان کے حج مشن کی جانب سے جبکہ ایام حج کے دوران (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) کے انتظامات سعودی حکام کی جانب سے سر انجام دیئے جاتے ہیں۔ وزیرِ اعظم کوبتایا گیا کہ دو لاکھ حج کوٹے کو 1,23,316 سرکاری سکیم جبکہ 76,684 نجی کمپنیوں میں تقسیم کے لئے مختص کیا گیا۔ حجاج کرام کو بہترین میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دو بڑے ہسپتال، گیارہ ڈسپنسریاں جبکہ چودہ چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئیں اور حجاج کرام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سرکاری کوٹے کے تحت جانے والے حجاج کرام کے لئے بہترین سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ 112600 افراد کے لئے مرکزیہ مدینہ میں رہائش کا انتظام کیا گیا۔ حجاج کے کھانے پینے کے بندوبست کے لئے بھی بہترین کیٹرنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

مزید خبریں