اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہائوسنگ ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کو چیئرمین ایف بی آر نے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور آگاہی سیمینار کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آگاہی سیمینار …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہائوسنگ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہائوسنگ ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کو چیئرمین ایف بی آر نے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور آگاہی سیمینار کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آگاہی سیمینار منعقد کئے جا چکے ہیں۔ کنسٹرکشن شعبہ سے منسلک 112 افراد اور کمپنیاں ایف بی آر کے ساتھ رجسٹر ہو چکے ہیں جو 123 منصوبوں پر کام کریں گے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ون ونڈو پورٹل کام کر رہا ہے جس کے تحت سندھ میں 19 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے، 75 منصوبوں کے لئے این او سی جاری کئے جا چکے ہیں۔ منصوبوں کی نگرانی کے لئے کمیٹی نوٹیفائی کر دی گئی ہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اجلاس کو بتایا کے صوبہ میں ہائوسنگ اور کنسٹرکشن کے منصوبوں کی کل سرمایہ کاری 83 بلین روپے تک پہنچ چکی ہے اور سیمنٹ، اینٹوں اور سریے کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کے آسان اقساط کے حوالہ سے تمام پرائیویٹ بینکوں سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ان کے تحفظات دور کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اجازت نامہ مہیا کرنے کے عمل کو شفاف، آسان اور کم مدت بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کو آسانی ہو۔








