وزیراعظم عمران خان کی سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے احتساب اور میرٹ کو نظام میں بہتری لانے کے بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی ہے اور عوامی فلاح و بہود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کی خواہشمند ہے، ہماری حکومت کا مشن ہے کہ بیورو کریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے اور …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے احتساب اور میرٹ کو نظام میں بہتری لانے کے بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی ہے اور عوامی فلاح و بہود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کی خواہشمند ہے، ہماری حکومت کا مشن ہے کہ بیورو کریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے اور ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 60ءاور 70ءکی دہائی میں پاکستان کی سول سروس اس خطہ کی سب سے بہترین سروس تھی اور خطہ کے دیگر ممالک ہم سے سیکھنے آتے تھے، بدقسمتی سے سیاسی مداخلت سے سول سروس کا زوال شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نیک نیتی کے ساتھ ریفارمز کا ایجنڈا لے کر آئی ہے اور عوامی فلاح و بہود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کی خواہشمند ہے، احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کا مشن ہے کہ بیورو کریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے اور ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت نے سروس کی انتظامی ڈھانچہ میں تبدیلیاں لائی جس کی وجہ سے گورننس میں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس کو بے جا تنگ کرنے سے کام رک جاتا ہے، پوسٹ پر مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ ڈیلیوری میں تسلسل قائم رہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سرکار کے زیر انتظام کمپنیوں اور اداروں کے بورڈز میں اچھی شہرت اور اہل افراد کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات اور سروسز مہیا کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اورصحت کے شعبے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، وسائل کے ضیاع کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیشلائزیشن کا دور ہے، ہر شعبہ میں ماہر افراد ہی کام کر سکتے ہیں، د±نیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ ماہر افراد کی میرٹ پر بھرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا ایسا ماڈل لا رہے ہیں جس میں مقامی نمائندے عوامی فلاح و بہود میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی ٹریننگ بھی ضروری ہے تاکہ سول سروس کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے اور بیورو کریٹ بلاخوف و خطر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔