اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ہونے والے احتجاج کے سلسلہ میں اپنے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں موجود ہوں، اس احتجاج میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، یہ احتجاج 27 ستمبر تک جاری رہے گا، کشمیر کے …
وزیراعظم عمران خان کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ہونے والے احتجاج کے سلسلہ میں اپنے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں موجود ہوں، اس احتجاج میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، یہ احتجاج 27 ستمبر تک جاری رہے گا، کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جبر و ستم کو ہر سطح پر اٹھایا جائے۔ بدھ کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، جہانگیر خان ترین، عامر محمود کیانی، قائد ایوان سینٹ سیّد شبلی فراز، معاون خصوصی نعیم الحق، میاں محمد سومرو، سیف اللہ نیازی، ظہیر الدین بابر اعوان، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد، عاطف خان، وزیر ہوا بازی غلام سرور خان و دیگر سینئر قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ کور کمیٹی نے کشمیر میں بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام اور بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے خلاف قرارداد منظور کی۔








