وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان انشاء اللہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں پہلے سے زیادہ مضبوط ملُک کے طور پر اُبھرے گا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ان شاء اللہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملُک کے طور پر اُبھرے گا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ کرونا وائرس کے کنٹرول …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ان شاء اللہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملُک کے طور پر اُبھرے گا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ کرونا وائرس کے کنٹرول میں مجھے پاکستان کے لئے خدمات انجام دینے کا موقع میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے روزانہ بیشمار دعاوُں بھرے پیغام ملتے ہیں جس پر پیغامات بھیجنے والوں کا شکر گزار ہوں۔