اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے 18 نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک، سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، معین الحق کو دہلی اور خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ تعینات کیا جا رہا …
وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے 18 نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے 18 نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک، سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، معین الحق کو دہلی اور خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ تعینات کیا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میری وزیراعظم پاکستان سے طویل مشاورت کے بعد ہمارے خالی اسٹیشنز پر اٹھارہ اہم تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، چین کے سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں، سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، دہلی کیلئے معین الحق کو فرانس سے دہلی لگایا جا رہا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد کو ٹوکیو میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسلز، بیلجیم جو یورپین یونین کا مرکز ہے یہاں ظہیر جنجوعہ کو یورپ کے ساتھ اسٹرٹیجک انہانسمنٹ پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے تعینات کیا جا رہا ہے۔ ملائیشیا بہت اہم ملک ہے ملائیشیا میں ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔ پرتگال میں جاوید خٹک کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، کینیاء نیروبی میں ثقلین سیدہ، سنگاپور کے لئے رخسانہ افضل کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔ چیک رپبلک کیلئے خالد جمالی کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الجیریا کے لئے عطاءالمنعم شاہد سفیر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان خرطوم میں سرفراز احمد سپرا کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے، دوشنبہ تاجکستان میں عمران حیدر کو سفیر لگایا جا رہا ہے، برونائی میں میجر جنرل عبد العزیز طارق کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر جنرل محمد خالد راو¿ بوسنیا ہرزیگوینا میں سفیر تعینات ہونگے، خالد مجید کو قونصل جنرل جدہ لگایا جا رہا ہے، عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابو ظہبی میں معظم کو بطور اسپشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ان کی جگہ کویت میں ہمارے سفیرغلام دستگیر متحدہ عرب امارات کے سفیر ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ ماسکو میں قاضی خلیل اللہ نے بہترین کردار ادا کیا ہے انہیں چھ ماہ کی توسیع دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ 18 تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری اپنائیں گے اور پاکستان کے امیج میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے۔








