اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد ازجلد تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ سے متعلقہ مسائل پر تھر کے مکینوں کو ریلیف فراہم کریں، وفاقی حکومت سندھ اور سندھیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر …
وزیراعظم کی پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بھٹو، سیکرٹری جنرل حلیم عادل شیخ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد ازجلد تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ سے متعلقہ مسائل پر تھر کے مکینوں کو ریلیف فراہم کریں، وفاقی حکومت سندھ اور سندھیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بھٹو اور سیکرٹری جنرل حلیم عادل شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں وزیراعظم کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاونین خصوصی وزیراعظم، نعیم الحق، افتخار درانی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے نئے صدر اور سیکرٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی کہ پارٹی کے منشور پر عمل اور پالیسیوں کو جاری رکھا جائے۔








