وزیراعظم عمران خان کی وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے منگل کو یہاں وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے وزیراعظم کو تاجر برادری اور ملکی صنعت …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے منگل کو یہاں وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے وزیراعظم کو تاجر برادری اور ملکی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وفد نے انجنیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بحالی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے