اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے بڑی کاروباری شخصیات اور اقتصادی ماہرین نے ملاقات کی جس میں موجودہ اقتصادی صورتحال اور معیشت کی ترقی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، حسین داﺅد، علی ایس حبیب، بشیر محمد، عارف حبیب، میاں عبداللہ، طارق سہگل، …
وزیراعظم عمران خان کی کاروباری شخصیات اور اقتصادی ماہرین سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے بڑی کاروباری شخصیات اور اقتصادی ماہرین نے ملاقات کی جس میں موجودہ اقتصادی صورتحال اور معیشت کی ترقی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، حسین داﺅد، علی ایس حبیب، بشیر محمد، عارف حبیب، میاں عبداللہ، طارق سہگل، خرم مختار، فواد احمد مختار، طارق سلمان شاہ، ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور دیگرشامل تھے۔ اجلاس کے دوران موجودہ چیلنجوں اور ملک کو اس صورتحال سے نکالنے اور تحریک انصاف کی اصلاحات پر عملدرآمد اور ترقی کے ایجنڈے سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاءنے ورثے میں ملنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے موجودہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور ملکی معیشت کو استحکام دینے کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے اعتماد کی بحالی کے لئے اقدامات کو سراہا۔ وفد نے موجودہ حکومت کے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ تعمیراتی شعبہ سے وابستہ صنعتوں کو بھی ترقی ملے گی۔








