واشنگٹن ۔ 20جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں بڑے اجتماع اور فقیدالمثال استقبال کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سینیٹر فیصل جاوید اجتماع کی تیاریوں کے جائزے کےلئے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان اس اجتماع میں پاکستانی تارکین وطن سے خطاب کریں گے ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا …
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی واشنگٹن ڈی سی میں بڑے اجتماع و استقبال کے لیے تیاریاں جاری

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 20جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں بڑے اجتماع اور فقیدالمثال استقبال کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سینیٹر فیصل جاوید اجتماع کی تیاریوں کے جائزے کےلئے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان اس اجتماع میں پاکستانی تارکین وطن سے خطاب کریں گے ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کے کونے کونے سے لوگ واشنگٹن ڈی سی پہنچ رہے ہیں، پاکستانی تارکین وطن اپنے محبوب قائد کا فقید المثال استقبال کریں گے ۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد پرمبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔








