وزیراعظم عمران خان کے رول ماڈل قائداعظم محمد علی جناح ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج کے دن بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ہندو اور انگریز کے تسلط سے آزاد کرایا، اس کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمانوں کو ایک ایسا ملک ملنا چاہئے جس میں وہ اپنی ثقافتی اقدار اور معاشی مستقبل کی نگہبانی کر سکیں۔ بابائے قوم …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج کے دن بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ہندو اور انگریز کے تسلط سے آزاد کرایا، اس کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمانوں کو ایک ایسا ملک ملنا چاہئے جس میں وہ اپنی ثقافتی اقدار اور معاشی مستقبل کی نگہبانی کر سکیں۔ بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے رول ماڈل قائداعظم محمد علی جناح ہیں ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور کی روشنی میں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے مشن پر کار بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایسا پاکستان بنارہے ہیں جہاں معاشی اور ثقافتی اقدارمضبوط اور اقوام عالم میں اسکامقام بلند تر ہو۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لئے انتھک محنت کرنی ہے، اداروں کو مضبوط بنانا ہے، ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس میں ہر شخص کو بلا تفریق سہولیات فراہم ہوں، عوام اور ملک کا مستقبل خوشحال ہو۔