اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، ہائوسنگ کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سستے گھروں کی فراہمی وزرات کی پہلی ترجیح ہے۔ یہ بات انہوںنے ''اے پی پی'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں …
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سستے گھروں کی فراہمی وزرات کی پہلی ترجیح ہے، وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، ہائوسنگ کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سستے گھروں کی فراہمی وزرات کی پہلی ترجیح ہے۔ یہ بات انہوںنے ”اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ہائوسنگ کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی گئی لیکن موجودہ دورحکومت میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہائوسنگ کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ گھروں کی کمی کے ایشو پر بروقت قابو پایا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت شبیرعلی قریشی نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کے بعد عوام کو ریلیف مل رہاہے۔








