وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر پوری قوم نے یوم یکجہتی کشمیربھرپورجوش وجذبے سے منایا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خا ن کی ہدایت پر جمعہ کو پوری قوم نے یوم یکجہتی کشمیربھرپورجوش وجذبے سے منایا۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری اداروں کے ملازمین، تاجروں، وکلائ، سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات اور شہریوں نے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کی، انہوں نے پاکستان اور آزاد کشمیرکے پرچم اٹھا رکھے …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خا ن کی ہدایت پر جمعہ کو پوری قوم نے یوم یکجہتی کشمیربھرپورجوش وجذبے سے منایا۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری اداروں کے ملازمین، تاجروں، وکلائ، سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات اور شہریوں نے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کی، انہوں نے پاکستان اور آزاد کشمیرکے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔تفصیلات کے مطابق یکجہتی کشمیر دن 12 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک منایاگیا، پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجا کر یکجہتی کشمیر تقاریب کا آغاز کیا گیا۔ اس دوران ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان، چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ اور ارکان پارلیمنٹ نے اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ اور دفاتر کی عمارتوں کے باہر جبکہ ملک بھر میں عوام نے چوکوں اور چوراہوں کے علاوہ سڑکوں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالیں۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی پرچموں کے ساتھ آزاد کشمیر کے پرچم بھی لہرائے گئے۔

مزید خبریں