اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے 2015ءمیں شروع کیا جو وزیراعظم محمد نواز شریف کا خواب تھا جس کی تکمیل کے لیے ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بہت اہم اور بڑا کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان …
وزیراعظم قومی صحت پروگرام پورے ملک کا پروگرام ہے‘ سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے 2015ءمیں شروع کیا جو وزیراعظم محمد نواز شریف کا خواب تھا جس کی تکمیل کے لیے ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بہت اہم اور بڑا کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”عمران حسن کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس کارڈ کو حاصل کرنے والا خاندان سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ہمارے پینل پر موجود پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی مفت علاج کرا سکے گا، اور ان ہسپتالوں میں جن بیماریوں کا فری علاج ہوگا ان میں دل کے امراض، گردوں کے امراض، زیابیطس، کینسر سمیت ہائپر ٹینشن اور جلنے کے امراض وغیرہ شامل ہیں، ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام پورے ملک کا پروگرام ہے کیونکہ وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسے وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر چلا رہی ہیں








