وزیراعظم محمدنوازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر نے کے بعد مدینہ منورہ سے اسلام آباد کےلئے روانہ

وزیراعظم محمدنوازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر نے کے بعد مدینہ منورہ سے اسلام آباد کےلئے روانہ،کنگ عبدالعزیز ایئربیس پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے رخصت کیا مدینہ منورہ ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمدنوازشریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد منگل کو مدینہ منورہ سے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگئے۔ کنگ عبدالعزیز ایئربیس پر مدینہ کے …

وزیراعظم محمدنوازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر نے کے بعد مدینہ منورہ سے اسلام آباد کےلئے روانہ،کنگ عبدالعزیز ایئربیس پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے رخصت کیا

مدینہ منورہ ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمدنوازشریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد منگل کو مدینہ منورہ سے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگئے۔ کنگ عبدالعزیز ایئربیس پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز اور اعلیٰ سعودی عہدیداران اور پاکستانی قونصل خانہ کے حکام نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ گورنر مدینہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات آزمودہ ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ گورنر مدینہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں، پاکستان کے قیام سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی دوستانہ اور برادرانہ ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ بڑھے اور مضبوط ہوئے ہیں، پاکستان گہرے تاریخی روابط اور مشترکہ اقدار کے ساتھ ایک بردار ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم پیر کو روضہ رسول پر حاضری کے لئے مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ انہوں نے مسجد نبوی میں نمازیں اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔

Leave a Reply