وزیراعظم محمدنوازشریف کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری اور اس سے متعلقہ پراجیکٹ دونوں ممالک کے عوامی تعلقات کا عکاس ہیں۔ انہوں نے یہ بات چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر ژینگ ژیاﺅسونگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری اور اس سے متعلقہ پراجیکٹ دونوں ممالک کے عوامی تعلقات کا عکاس ہیں۔ انہوں نے یہ بات چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر ژینگ ژیاﺅسونگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس منصوبہ نے درحقیقت دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو ٹھوس معاشی شراکت داری میں تبدیل کیا ہے ۔ وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ چائناپاکستان اکنامک کوریڈورکے تحت مختلف پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی بھائیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 15 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ملٹری اور سویلین آرمڈ فورسز کی ایک خصوصی سکیورٹی ڈویژن تشکیل دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے چین کے نائب وزیرکے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورچین قریبی دوست، پڑوسی اور پارٹنرہیں ۔ انہوں نے آزادانہ تجارتی معاہدے کے فوائد کو اجاگر کیا جو بڑھتی ہوئی دو طرفہ تجارت میں واضح ہیں۔ تجارتی حجم اس سال 18 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین اورپاکستان کے درمیان زبردست تجارتی صلاحیت سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بلا امتیاز ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور دہشت گردوںکے خلاف جاری فوجی آپریشن کے بڑے مثبت نتائج نکلے ہیں۔

Leave a Reply