وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شیخ احمد دلموک المکتوم کے جنرل کونسل صبور کرامت کی قیادت میں حیات بائیو ٹیک اور سائینو فارم کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شیخ احمد دلموک المکتوم کے جنرل کونسل صبور کرامت کی قیادت میں حیات بائیو ٹیک اور سائینو فارم کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے شیخ احمد دلموک المکتوم کے جنرل کونسل صبور کرامت کی قیادت میں حیات بائیو ٹیک اور سائینو فارم کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وفد نے پاکستان میں پلازمہ ریکشنائیزیشن اور صحت کے شعبے کی ڈیجیٹائیزیشن میں تعاون اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 30 لاکھ لیٹر خون اکٹھا کیا جاتا ہے جس سے پلازمہ ی فریکشنائیزیشن نہ ہونے کی وجہ سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایاجا سکتا، پلازمہ ریکشنائزیشن کی سہولت کے بعد عطیہ کئے گئے خون سے تمام حصوں کو علیحدہ کرکے استعمال سے لاکھوں جانوں کو بچایا جا سکے گا۔

وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو مذکورہ منصوبے کے حوالے سے کمپنیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ شیخ احمد دلموک المکتوم کا پاکستان کے ساتھ صحت شعبے میں تعاون میں گہری دلچسپی پر مشکور ہیں۔