اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےاردن سمیت خطے کے برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے امن کی بحالی اور استحکام کے فروغ کے لیے بامقصد مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو اردن کے فرمانروا عبداللہ دوم ابن …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اردن کے فرمانروا عبداللہ دوم ابن الحسین کو ٹیلی فون ، خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےاردن سمیت خطے کے برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے امن کی بحالی اور استحکام کے فروغ کے لیے بامقصد مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو اردن کے فرمانروا عبداللہ دوم ابن الحسین کو ٹیلی فون کیا جس میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی جو ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی اور جس کے نتیجے میں اردن اور دیگر علاقائی ممالک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ وزیرِاعظم نے موجودہ صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے فوری طور پر تحمل، کشیدگی میں کمی اور بامقصد مکالمے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں مملکتِ اردن سمیت خطے کے دیگر برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور خطے میں امن کی بحالی اور استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔







