وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔ وزیر اعظم نے کہا …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

مزید خبریں