لندن۔8مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم قاری شیخ محمد خلیل کی اسلام کے لیے …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار
لندن۔8مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم قاری شیخ محمد خلیل کی اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔









