وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔