وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے …

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اہلخانہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت اور دعاؤں کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنی قیادت میں ایران کو آنے والے برسوں میں امن، استحکام اور خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔