وزیراعظم محمد شہباز شریف کی باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکار کی …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت اور ایک شہری کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ۔

وزیراعظم نے شہید کے لئے دعائے مغفرت ،لواحقین کے لئے صبر و استقامت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی اہم خدمت سرانجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے،ملک سے پولیو کے خاتمے تک یہ مہم پوری تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔