وزیراعظم محمد نوازشریف کا لاہور میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج وغم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے لاہور میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے شہداءکے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ وزیراعظم نے پاک فوج کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہیں قومی مردم شماری کے …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے لاہور میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے شہداءکے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ وزیراعظم نے پاک فوج کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہیں قومی مردم شماری کے دوران اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے ہدف بنایا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کو تمام تر مطلوبہ معاونت فراہم کی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply