وزیراعظم محمد نوازشریف کی کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار پاکستان کی معیشت میں انتہائی اہم کردارادا کررہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ کیلئے شاندار فصلوں کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو سہولیات دی جانی …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار پاکستان کی معیشت میں انتہائی اہم کردارادا کررہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ کیلئے شاندار فصلوں کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو سہولیات دی جانی چاہئیں۔ کھاد پر سبسڈی کیلئے 28 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مساوی حصہ تھا۔28 ارب روپے خرچ ہونے پر وزارت قومی تحفظ خوراک وتحقیق اور فنانس ڈویژن نے کھاد پر مزید سبسڈی ختم کردی تھی تاہم وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کھاد پر سبسڈی جاری رکھی جائے تاکہ کاشتکار برادری کو اس کا فائدہ ملے اور بڑی فصلوں کے اہداف کا حصول پورا ہوسکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply